Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برش کرتے ہوئے بکری مسکرا کر جواب دیتی ہے

واشنگٹن.... واشنگٹن میں ایک 18سالہ طالبہ نے ایسی بکری پالی ہوئی ہے جو شدید بیمار تھی۔ اگرچہ وہ اب صحتیاب ہوچکی ہے لیکن اس کی خدمت اب بھی جاری ہے۔ یہ طالبہ افریقہ نامی اس بکری کو برش کرتی ہے ۔جب بھی اسے برش کیا جاتا ہے یہ اپنے سارے دانت بھی اسے دکھاتی ہے جسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ بالوں پر برش کرنے کے بعد اسکے دانت بھی صاف کئے جائیں۔ ہنسنے کی بھی کوشش کرتی ہے اور یوں وہ اپنی مالکن کو بتانا چاہتی ہے کہ وہ اس سے خوش ہے۔ طالبہ نے اسکی پوری وڈیو یو ٹیوب پر ڈالدی ہے۔ طالبہ کا کہناہے کہ وہ اسکی تصاویر لیتی ہے تووہ بیحد خوش ہوتی ہے اور طرح طرح کے چہرے بناتی ہے اور وہ مجھے تو بیحد ”کیوٹ“ لگتی ہے۔ ہر وقت مسکرانے کی کوشش کرتی ہے۔ 18سالہ مالکہ مس نینی نے بتایا کہ مجھے یہ بکری ملی تو اس وقت اسے انفیکشن تھا اور یہ موت کے دہانے پر پہنچی ہوئی تھی۔ بکریاں توجہ مانگتی ہیں۔ یہ بکری مجھے اپنی دوست کے فارم میں ملی تھی جسے میں گھر لے آئی تھی۔ اس نے کہا کہ جہاں بھی میں جاتی ہوں یہ میرا تعاقب کرتی ہے۔ ہر وقت میری توجہ چاہتی ہے۔ اب اسکی عمر 10سال ہوگئی ہے۔ ایسی بکریوں کی عمریں 11سے 18 سال تک کی ہوتی ہیں۔
 

شیئر: