”لالی وڈ“ کو بالی وڈ جیسا مضبوط دیکھنا چاہتی ہوں، ریما
اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری”لالی وڈ“ کو بالی وڈ جیسا مضبوط دیکھنا چاہتی ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر معیاری فلموں میں لوگوں کو سامنے لایا جائے تو فلم انڈسٹری کو بہت جلد بحال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں جتنا بھی کام کیا ہے، اس میں ہمیشہ کچھ منفرد کیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ لالی وڈ ہمارے دور میں آج جیسی نہیں تھی اور میں آج بھی یہی چاہتی ہوں کہ فلم انڈسٹری لالی وڈکی رونقیں ماضی کی طرح بحال ہو جائیں ۔