حیدرآباد.... دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں جاریہ موسم گرما میں اپریل اور مئی کے مہینہ میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ کافی دنوں تک گرم ہوائیں چلنے والی ہیں ۔درجہ حرارت 45 تا 47 ڈگری پار کرسکتا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں جاریہ سال عوام گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کریں گے۔عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ گرما میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔گزشتہ سال حیدرآباد میں 46.1 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا اس مرتبہ مزید اضافے کا امکان ہے ۔