وارانسی .... وارانسی میں 86 سال پہلے بجلی آئی تھی۔ اب وہاں بجلی کے کھمبوں کھمبوں کو ختم کرکے زیر زمین بجلی کے تا ر ڈالے جارہے ہیں۔ اب تک 16مربع کلو میٹر میں یہ تار ڈالے جاچکے ہیں۔ وارانسی دنیا کے قدیم ترین شہرو ں میں سے ایک ہے اور انتہائی گنجان آباد ہے۔اس منصوبے پر 432کروڑ روپے کی لاگت آئیگی اور یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوجائیگا۔