Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے میٹ 11 میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر دیا جائیگا

ویوو کمپنی کی جانب سے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے بعد اب دیگر کمپنیاں بھی اس ٹیکنالوجی کو اپنے اسمارٹ فونز کا حصہ بنا رہی ہیں۔ ہواوے کمپنی رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں میٹ 11 اسمارٹ فون متعارف کرائے گی جس میں اس ٹیکنالوجی کو شامل کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون میں ممکنہ طور پر کرن 980 پروسیسر ، سلم بیزل اور گلاس ڈیزائن دیا جائے گا۔ فون واٹر ریزسٹنٹ بھی ہوگا اور اس کی ٹچ اسکرین نم اور چکنی انگلیوں کے ساتھ بھی کام کر سکے گی۔ فون سے متعلق دیگر تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

شیئر: