تل ابیب۔۔ ۔ اسرائیلی طیاروں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی اس کارروائی میں حماس کے زیرانتظام غزہ پٹی کے جنوبی علاقے رفاہ میں ایک عسکری کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب4 فلسطینی آتش گیر مواد سے بھری بوتلوں کے ساتھ سرحدی باڑ عبور کر کے اسرائیل میں داخل ہوئے تھے۔