Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامران اکمل نے کیچ نہیں فائنل میچ گرا دیا

کراچی: پی ایس ایل فائنل میں آخری اوور میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی دلچسپ صورتحال میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب فائنل سے قبل تک پی ایس ایل3 کے ہیرو کامران اکمل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کا ایک اونچا کیچ چھوڑ دیا، جس پر چند کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کامران اکمل نے کیچ نہیں بلکہ میچ گرا دیا۔ اس سے قبل پشاور زلمی کی 3 وکٹیں یکے بعد گرنے کے بعد پریشر بڑھ گیا تھا اور اگر یہ کیچ ڈراپ نہ ہوتا تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہو سکتا تھا۔ آصف علی نے میچ میں نئی زندگی ملنے کے بعد 3چھکے لگا کر اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے ٹرافی کے حصول میں بھرپور مدد کی۔میچ کے بعد پشاور زلمی کے کپتان نے ازراہ تفنن کامران اکمل کو کہا کہ چند دنوں میں ،میں نے پشتو اور اردوزبان سیکھ لی تم نے اتنا عرصہ کرکٹ کھیل کر کیچ پکڑنا نہیں سیکھاتاہم انہوں نے ٹیم کیلئے کامران اکمل کی گزشتہ کارکردگی کی تعریف کی۔وہ اس ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے نمبر کے کھلاڑی رہے تاہم قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کابھی یہی کہنا ہے کہ کامران اکمل بیٹسمین کی حد تک تو ٹھیک ہیں لیکن سرفرازاحمد کی وکٹ کیپر کی حیثیت سے قومی ٹیم میں موجودگی کی صورت میں کامران کی ٹیم میں جگہ نہیں بن رہی۔ 

شیئر: