Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامران اکمل کا قومی ٹیم میں کوئی امکان نہیں، مکی آرتھر

 
دبئی:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی شمولیت کا امکان مسترد کردیا۔ پی ایس ایل میں کامران اکمل کی ناقابل شکست سنچری کے بعد پاکستانی ٹیم میں ان کی ممکنہ واپسی کی قیاس آرائیوں کے تناظر میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور میرے خیال میں ابھی ہمیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلیوں کی ضرورت نہیں۔ کامران اکمل کی عمدہ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کی فتوحات میں نمایاں رہے تاہم اس وقت ٹیم کا کمبی نیشن بنا ہوا ہے اور ہر کھلاڑی اپنی جگہ فٹ ہے ایسے میں اگر ہم کامران اکمل کو ٹیم میں واپس لاتے ہیں تو یہ سوال پیدا ہوگا کہ انہیں کس نمبر پر کھلایا جائے اور وہ فیلڈنگ کہا ںکریں گے۔ وہ بنیادی طور پر وکٹ کیپر ہیں اورسرفراز کی موجودگی میں کسی اضافی وکٹ کیپر کی ضرورت نہیں اس لئے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کےلئے ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی میں نہیں دیکھ رہا۔ یاد رہے کہ کامران اکمل نے ڈومیسٹک مقابلوں میں بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ وہ پی ایس ایل کے دوران 2سنچریاں اسکور کرنے والے واحد بیٹسمین بھی بن چکے ہیں۔

شیئر: