Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کی مدد کا امریکی الزام مسترد کرتے ہیں، روس

ماسکو..... روس نے افغانستان میں طالبان کی حمایت کرنے اور انہیں اسلحہ و مالی امداد فراہم کرنے سے متعلق امریکہ کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔اافغان دارالحکومت کابل میں واقع روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کی مدد کرنے سے متعلق نیٹو کے کمانڈر کا روس پر الزام بے بنیاد اور جھوٹ ہے اور روس کسی بھی انتہا پسند قوت کو سپورٹ نہیں کرتا بلکہ خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا آیا ہے۔اس حوالے سے نیٹو کے کمانڈر کو اپنی معلومات درست کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ روس افغانستان میں صرف امن مذاکرات کی حد تک متحرک ہے۔
 

شیئر: