Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس: آتشزدگی سے مرنیوالوں کی تعداد 64ہوگئی

ماسکو.... روس کے شہر کیمورافو کے ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 64 ہو گئی ہے جبکہ 16 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔حکام نے بتایاکہ سائبیریا میں کوئلے کی کانکنی کی وجہ سے مشہور اس شہر میں ہوئے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد امدادی اور ریسکیو کا کام پیر کے دن بھی جاری ہے۔ فوری طور پر اس آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔
 

شیئر: