Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز سیریز: آصف علی ، حسین طلعت، شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی میں شامل

 
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یکم تا3اپریل تک کراچی میں ہونے والی 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ پی ایس ایل3میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اسلام آباد یونا ئیٹڈ کے آصف علی اور حسین طلعت کے علاوہ لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیاہے جبکہ احمد شہزاد بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے تاہم عمرامین، عامر یامین،حارث سہیل اور محمد حفیظ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، فخرزمان، بابر اعظم ، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد نواز، آصف علی، شاداب خان، حسین طلعت،محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔تمام میچز پاکستانی امپائرز سپر وائز کریں گے۔ آئی سی سی کے اعلان کردہ میچ آفیشلز میںسب اہم نام سابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ بون کاہے جو 1987ءکے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

شیئر: