Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم سیریز سے آوٹ

ممبئی:3ملکی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلوی بولر میگن شٹ کی ہیٹ ٹرک نے میزبان ہندوستانی ٹیم کو36رنزکی شکست دیکر سیریز سے باہر کردیا۔آسٹریلوی ٹیم سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ میگن شٹ ویمنز کرکٹ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میںہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی آسٹریلوی بولر بن گئیں۔آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر186رنز بنائے۔ اوپنر بیتھ مونی 71اورایلیسی ویلانی61رنز کے ساتھ ٹیم کےلئے بڑے اسکور میں مدد گار ثابت ہوئیں۔ہندوستانی بولر پوجا نے2وکٹیں لیں۔ میزبان ٹیم نے ہدف کا تعاقب کیا تو میگن شٹ نے پہلے ہی اوور میں2وکٹیں لے کر ہندوستانی بیٹنگ لائن کو سخت دھچکا پہنچایا ۔ بعد ازاں انہوں نے 12ویں اوور میں ہندوستانی اوپنر جمیما روڈرگز کو آوٹ کیا تو یہ ان کی مسلسل تیسری وکٹ بنی اور ہیٹ ٹرک بھی مکمل ہو گئی۔ جمیما نے50رنز اسکور کئے ۔ہندوستانی ٹیم نے نہایت محتاط کھیلنا شروع کردیا جس کے باعث ہدف تک پہہنچنا مشکل ہو گیا۔ میچ کے آخری مراحل میں انجو پٹیل اور پوجا وستراکر نے ٹیم کو ہدف تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن اوورز مکمل ہو گئے اور ہندوستانی ٹیم5وکٹوں پر150رنز تک محدود رہتے ہوئے مسلسل تیسری شکست سے دوچار ہو کر سیریز سے باہر ہو گئی ۔کپتان ہرمنپریت کور نے33جبکہ انجو اور پوجا نے 38 اور19رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں تاہم ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکیں۔ سیریز کا فائنل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

شیئر: