سعودی عرب میں ماہر ہوا بازی و ایئرسیفٹی کے انجینئر نواف بن محمد کا کہنا ہے’ السعودیہ کے طیارے کو جو حادثہ پیش آیا وہ غیرمعمولی نہیں بلکہ ایوی ایشن کی دنیا میں یہ عام بات ہے اس حوالے سے فکر کی کوئی بات نہیں۔‘
عاجل نیوز کے مطابق انجینئر نواف بن محمد نے کہا ’السعودیہ کی پرواز جو جازان کے کنگ عبداللہ ایئرپورٹ سے ریاض کےلیے پرواز بھری تھی کے انجن سے پرندے کے ٹکرانے کے بعد لینڈ کرایا گیا تھا وہ ایک معمول کا حادثہ تھا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ایوی ایشن مارکیٹ میں بین الاقوامی نشستوں کی گنجائش بڑھ گئیNode ID: 878591
-
سعودی ایوی ایشن نے خلاف ورزیوں پر 18.8 ملین ریال کے جرمانے کیےNode ID: 884439
ان کا مزید کہنا تھا’ ایئرلائن کے پائلٹ اور فضائی عملہ مکمل تربیت یافتہ ہیں اور اس قسم کے حالات سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں۔ ایسے کیسز کو ’پرندوں کا ٹکرانا‘ کہا جاتا ہے جو ایک عام سی بات ہے۔
عام طور پر پرندے کھلے مقامات پر زیادہ ہوتے ہیں اورایئرپورٹ بھی کھلے مقامات پرآبادی سے دور بنائے جاتے ہیں اسی لیے ان مقامات پرپرندوں کا پایا جانا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔
نواف بن محمد کا مزید کہنا تھا ’اگرچہ یہ ایک عام سے واقعہ تھا جسے بڑھا چڑھا کر خبروں کی زینت بنا کر پیش کیا گیا۔‘