Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می مکس 2 ایس کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

شیاؤمی کمپنی می مکس 2 ایس اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 5.99 انچ ڈسپلے اور 3400 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ فون میں وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دی جائے گی. سیکیورٹی کے لیے اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ سینسر شامل کیا جائے گا۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیس کیمرہ فیچرز بھی فون میں شامل ہوں گے۔ اسمارٹ فون کا خصوصی ورژن 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ بھی پیش کیا جائے گا۔

شیئر: