Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر کے چڑیا گھر میں شیر نے زو کیپر کو حملہ کرکے ہلاک کردیا

پولیس اطلاع ملنے پر فوری طور پر چڑیا گھر پہنچی اور تحقیقات شروع کی (فوٹو: سکرین گریب)
مصر کے مغربی علاقے الفیوم گورنریٹ کے ایک چڑیا گھر میں شیر نے اپنے پنجرے میں موجود47 سالہ زو کیپرسعید جابر کو اچانک حملہ کرکے ہلاک کر دیا۔
سبق نے مصری اخبار الیوم کے حوالے سے بتایا’ شیر نے زو کیپر کے سر کا کچھ حصہ کھا لیا اور وہ دیگر افراد کو بھی نقصان پہنچانے کے قریب تھا۔‘
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ ’زو کیپر معمول کے مطابق  دیکھ بھال کے کام میں مصروف تھا کہ اس نے دیکھا کہ شیر کا پنجہ پنجرے کے تاروں میں پھنسا ہے، وہ مدد کے لیے آگے گیا لیکن اچانک شیر نے اسے دبوچ لیا۔‘
’شیر نے زو کیپر کے سر اور گردن کو نشانہ بنایا، حملہ اس قدر برق رفتار تھا کہ موقع پر موجود چڑیا گھر کے عملے کو اسے بچانے کا موقع نہیں مل سکا۔‘
سعید جابر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اس کی موت واقع ہو گئی۔
الفیوم گورنریٹ میں پولیس اطلاع ملنے پر فوری طور پر چڑیا گھر پہنچی اور تحقیقات شروع کی۔
واقعہ کے بعد چڑیا گھر میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ چیختے ہوئے افراتفری میں وہاں سے بھاگنے لگے۔
سیفٹی ٹیموں نے چڑیا گھر میں موجود شیروں کو بے ہوش کردیا، عملے اور وزیٹرز دونوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔

 

شیئر: