شیاؤمی کمپنی می سیریز کے ایک اور اسمارٹ فون می اے 2 کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسمارٹ فون کی ابتدائی تفصیلات لیک ہوگئی ہیں جس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں 18:9 ایسپیکٹ ریشو کے ساتھ 5.99 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2910 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ سیکیورٹی کیلئے فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سنسر دیاجائےگا۔ فون اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون سے متعلق دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔