Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کے 5فیصد حصص فروخت کیلئے پیش کئے جائینگے، محمد بن سلمان

نیویارک.... ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنےوالی تنظیم”اوپیک“روس اور دیگر2 ممالک سے طویل المدتی معاہدے کرنے کی کوشش میں ہے ۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم سالانہ معاہدے کے بجائے طویل المدتی معاہدے یعنی 10 سے 20 برس کے لئے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔اس معاہدے کےلئے ہمارے پاس اہم نکات ہیں تاہم اس کی جزئیات اور تفصیلات طے نہیں کی گئیں۔ دریں اثناءولی عہد نے کہا ہے کہ آرامکو کمپنی کے 5فیصد حصص 2018ءکے اختتام یا 2019ءکے اوائل میں فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ مارکیٹ کے اتار چڑھاﺅ کو دیکھتے ہوئے حصص فرو خت کرنے کے وقت کا تعین کیا جائیگا۔ قبل ازیں ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے نیویارک میں سافٹ بینک کے سربرہ نے ملاقات کی۔اسی طرح ولی عہد سے نیویارک کے مالیاتی اداروں کے سربراہوں نے بھی ملاقات کی۔ دونوں ملاقاتوں میں مشترکہ سرمایہ کاری اور وژن 2030 میں شراکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک میں قیام کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس سے ملاقات کرینگے۔ مبصرین کا کہناہے کہ ملاقات کے دوران خطے کو درپیش اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

شیئر: