Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے وزارتی سطح کے مذاکرات کل

سیئول ۔۔۔ جنوبی کوریا کی حکومت نے کہا ہے کہ اْس نے شمالی کوریا کے  ساتھ وزارتی سطح کے مذاکرات جمعرات کوہوں گے جس میں طے شْدہ بین الکوریائی سربراہ ملاقات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ جنوبی کوریا کی وزارتِ وحدت نے   اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی اِس تجویز سے اتفاق کرلیا ہے کہ سربراہ ملاقات کی تاریخ اور ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیلئے جمعرات کے روز وزارتی سطح کی ملاقات منعقد کی جائے۔ ساڑھے10 سالوں میں اِس طرح کی پہلی اور مجموعی طور پر تیسری سربراہ ملاقات ہوگی۔ اجلاس میں  وزیرِ وحدت چو میونگ گِیون جنوبی کوریا کے وفد کی سربراہی کریں گے  جبکہ شمالی کوریائی وفد کی قیادت کوریا کی پْرامن وحدتِ نو کے لئے قائم کمیٹی کے سربراہ رِی سون گْوؤن کریں گے۔ 
 

شیئر: