خشک جلد کی حامل خواتین اپنی جلد کی مناسبت سے صابن گھر پر تیار کر سکتی ہیں ۔ کوئی عام سا بیوٹی سوپ کدو کش کر لیں ۔ایک کھانے کا چمچ کدوکش سوپ ، دودھ ، ایک کھانے کا چمچ شہد ، ایک چمچ لیموں کا رس اور ایک چمچ گلیسرین لیکر ان تمام اجزا کو پتیلی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ کدوکش کیا ہوا سوپ حل ہوجائے . حل ہونے کے بعد چولہے سے اتار کر سوپ کے سانچے میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اسے پوری رات کےلئے چھوڑ دیں صبح تک سوپ تیار ہو جائے گا . صرف ایک ہفتے تک اس کا استعمال آپ کی جلد کو نرم وملائم بنا دے گا اور رنگت بھی کھلی ہوئی محسوس ہوگی .