ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادہ عبد العزیز بن مشعل بن عبد العزیز آل سعودانتقال کرگئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’نماز جنازہ آج منگل کو ریاض میں جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی‘۔
ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔