جونیئر ہاکی کیمپ کیلئے 51 کھلاڑیوںکا اعلان
لاہور: تھائی لینڈ میں آئندہ ماہ یوتھ اولمپکس کوالیفائرزکےلئے قومی جونیئرہاکی ٹیم کے کیمپ کیلئے 51 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیاہے، یہ کیمپ یکم اپریل سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لگے گا،کامران اشرف ہیڈ کوچ ہونگے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب کھلاڑیوں میں وقار یونس، رضوان علی، ریحان بٹ، معین شکیل، عدیل لطیف، جنید منظور، شاہ زیب خان، غضنفر علی، افراز حکیم، عمیر ستار، نوید عالم، عادل راو، امجد علی، اویس ارشد، رانا وحید، احمد ندیم، محمد الیاس، وقار علی، ذاکر اللہ، محمد ابراہیم، وقاص احمد، سلمان شوکت، جنید رسول، محب اللہ، علی رضا، اویس رشید، امجد رحمان، مرتضیٰ یعقوب، ذوالقرنین، حماد انجم، ابوذر، عمر بلال، رومان خان، اکمل حسین، زین اعجاز، خیراللہ، عبداللہ شاہد، ابرار احمد، علی حمزہ، محمد یاسر، فیضان علوی، محمد معظم، زین العابدین، داود نیاز، حمزہ سہیل، زبیر سلیم، عبدالرحمان، محسن خان، آصف حنیف، محمد ساجد اور ارباز احمد شامل ہیں۔یوتھ اولمپکس کوالیفائرز 25 اپریل سے29 اپریل تک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں قومی ٹیم رواں برس ارجنٹائن میں یکم اکتوبر میں شیڈول تیسرے یوتھ اولمپکس میں شرکت کرے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹورنامنٹ فائیو اے سائیڈ ہوگا۔ ایونٹ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے پی ایچ ایف نے شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے منیجرقمرابراہیم کے مطابق ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری آئےگی۔