Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز آج سے شروع

 
اسلام آباد : دوسرے قائد اعظم گیمز(آج) پیر سے پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ گیمز میں شرکت کے لئے ٹیمیں اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئیں ۔گیمز کے کامیاب انعقاد کےلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد جوکہ سیکیورٹی اور استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے بتایا کہ دوسری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گیمز میں ملک بھر سے8 ٹیموں کے کھلاڑی مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔ ٹیموں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ 19 کھیلوں کے مقابلے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے مختلف مقامات پر منعقد ہونگے ۔ 

شیئر: