پاک فوج نے افغان سرحد عبور نہیں کی،دفتر خارجہ
اسلام آباد...دفترخارجہ کے ترجمان نے پاکستان اورافغان فورسز کے درمیان جھڑپ کی خبر کی تردید کی ہے۔ ٹوئٹر پر بیانمیں ترجمان نے کہاکہ جھڑ پ سے متعلق خبرغلط ہے اورنہ ہی پاکستانی فو ج کی طرف سے افغانستان کی سرحد عبور کرنے کا کوئی وا قعہ پیش آیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کی سا لمیت اور خودمختاری کااحترام کرتاہے۔