Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’شیر ہوں ، کتا، بلی نہیں‘‘،راج بھر

لکھنؤ۔۔۔۔ کراس ووٹنگ کے نام پر پارٹی  ارکان اسمبلی کے گھر پر چھاپہ مارنے کے واقعہ سے ایک بار پھر یوگی حکومت  کے کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ ’’شیر ہوں ، کتا ،بلی ‘‘نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا۔دھمکی دینے سے کام نہیں چلے گا۔راج بھر نے کہا کہ پھول پور اور گورکھپورمیں عوام دیکھ چکے ہیں ۔ بی جے پی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ راج بھر کمیونٹی میں پارٹی نے قیادت تیار کرلی ہے لہذا اوم پرکاش ناراض ہیں۔ اس پر راج بھر نے جواب دیا کہ اکھلیش ، مایاوتی کو او بی سی اور دلت سیاست میں متبادل دینے کا دعویٰ کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ راج بھر نے کہا کہ ریزرویشن کے معاملے پر غور کرنے سے نہیں بلکہ ریزرویشن کا فیصلہ ہونا چاہئے۔ راج بھر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیر کے عہدے اور وزارت کا لالچ نہیں۔میں نے امیت شاہ سے وزارت نہیں مانگی تھی۔ حکومت کی مخالفت پر راج بھر نے کہا کہ میں حکومت میں رہ کر حکومت کی خامیاں بتار ہا ہوںجس کا اعتراف یوگی اور امیت شاہ بھی کررہے ہیں کہ حکومتی منصوبوں کا فائدہ غریبوں کو براہ راست نہیں پہنچ رہا ۔
مزید پڑھیں:- - - -بی جے پی کےاتحادیوں نے سامان باندھنا شروع کردیا، ممتابنرجی

شیئر: