جدہ...جدہ میں بدھ کو تیز ہواﺅں کیساتھ مٹی کا طوفان شدید ہوگیا۔ اس کی ابتداءصبح 9بجے سے ہوئی تھی جس میں ظہر بعد شدت آگئی اس کے باعث قریب کا منظر دیکھنا مشکل ہوگیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ اس سلسلے میں احتیاط برتی جائے اور ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکلا جائے اور باہر نکلنے پر ماسک کا اہتمام کیا جائے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مٹی کا یہ طوفان آئندہ 24گھنٹے تک جاری رہیگا۔