جدہ ..... پاکستان قونصلیٹ کی ٹیم 30 مارچ کو جیزان کا دورہ کرے گی ۔ قونصلر ٹیم ریجن میں مقیم پاکبانوں کو قونصلر خدمات فراہم کرے گی ۔ قونصلیٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کا قیام سہاری ہوٹل میں ہوگا ۔ 30 مارچ بروز جمعہ صبح 8:30 سے لیکر 11:30 تک جبکہ سہہ پہر 2 سے 4:30 تک قونصلر خدمات سے استفادہ کیاجاسکتا ہے ۔ 31 مارچ بروز ہفتہ ٹیم صبح 8:30 سے 11 بجے تک موجود ہوگی ۔ ہوٹل کا ٹیلی فون نمبر یہ ہے 017-3231107 ۔