مغربی بنگال : آسنسول میں فرقہ وارانہ کشیدگی،60گرفتار
کولکتہ ۔۔۔۔ گزشتہ روز ہندومذہبی تہوار کے موقع پر ریاست کے مختلف علاقوں میں ہونیوالے پرتشدد ہنگاموں کے بعد اب مرشدآباد ، بردوان اور رانی گنج اضلاع میں تشدد کے واقعات رونما ہوئے۔ حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ دوسری جانب مرکزی وزارت داخلہ نے بنگال حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔ آسنسول میں پولیس نےہنگامہ برپا کرنیوالے60شرپسندوں کو گرفتارکرکےدفعہ 144نافذ کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذہبی جلوس کو مسلم اکثریتی علاقوں میں لے جانے اور وہاں تشدد اور اشتعال انگیز نعرے بازی کی وجہ سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی۔ضلع انتظامیہ نے علاقے میں گشتی سیکیورٹی فورس کی بڑی تعداد تعینات کردی ہے اور حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے مستعد ہے۔