Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کی طرف حوثی میزائل ناکارہ بنادیا گیا

ریاض: حوثی باغیوں نے جمرات اور جمعہ کی درمیانی شب جازان پر میزائل داغا جسے سعودی فضائیہ نے ناکارہ بنادیا۔اتحادی افواج کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ رات 9بجکر35منٹ پر راڈار نے جازان کی طرف داغے جانے والے میزائل کو ریکارڈ کیا ۔ سعودی فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میزائل کو فضا میں ناکارہ بنادیا۔ حوثی باغی سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ 
 

شیئر: