Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں گرد وغبار کا طوفان

مدینہ منورہ: مدینہ منورہ میں آج جمعہ کو گرد وغبار کا شدید طوفان رہا۔ تیز ہوا اور گرد آلود فضا کے باعث حد نگاہ متاثر رہی۔ محکمہ شہری دفاع نے شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور زائرین مسجد نبوی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے قبل ازیں مدینہ منورہ کے علاوہ مکہ مکرمہ، تبوک ، شمالی حدود، حائل او رقصیم کے علاوہ دیگر علاقوں میں گرد وغبار کے طوفان کی اطلاع دی تھی۔
موسم کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: