تبوک، حائل ، الجوف اور شمالی حدود میں اسکول بند
تبوک: تبوک، حائل اور الجوف کے علاوہ شمالی حدود ریجن میں آج اسکول بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم نے گرد وغبار کے طوفان کے باعث تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج مذکورہ علاقوں سمیت مملکت کے مختلف شہروں میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا۔