Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پھلوں کا استعمال ، وزن گھٹائیں صحت بھی پائیں‎

کیا آپ وزن کم کرنے کے لئے پھلوں کی اہمیت سے واقف ہیں ؟ کیا آپ نے کبھی جم کے چکر لگانے اور ڈائیٹنگ کرنے کے علاوہ پھلوں کے ذریعے وزن کم کرنے کے بارے میں بھی  سوچا ہے ؟
بہت مشہور کہاوت ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے آپ ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچ سکتے ہیں۔ سیب کے اندر  کثیر مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں جو صحت کے لئے بے حد مفید ہیں ۔ سیب میں وہ  تمام غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم کو توانائی کے حصول میں مدد دیتے ہیں اور غذا  کو جسم میں جذب کرنے اور جسم کا حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں یہ اجزاء جسم میں موجود زائد کیلوریز کو ختم کرکے وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ 
سیب کے علاوہ ناشپاتی بھی وزن کم کرنے کے لیے انتہائی مفید پھل ہے ۔ ناشپاتی میں چکنائی کے اجزاء انتہائی کم  مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جسم میں باآسانی استعمال ہو جاتے ہیں اور جسم کے میٹابولک نظام کو فعال بنا دیتے ہیں۔ ناشپاتی کا غذا  میں باقاعدہ استعمال وزن کم کرکے ایک مثبت تبدیلی لاتا ہے ۔
اگر رس بھری کی بات کی جائے تو اس کے اندر خصوصی مادہ کیٹون پایا جاتا ہے جو وزن کم کرنے اور کیلوریز  کو جلانے میں مدد دیتا ہے ۔ یہ پھل مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ رس بھری کے استعمال سے  آپ جسم کی زائد چربی زائل کرکے خود کو دلکش اور جاذب نظر بنا  سکتے ہیں۔ 
چکوترہ بھی ایسا ہی ایک اور پھل ہے  جو  قدرتی طور پر نقصان پہنچائے بغیر جسم سے زائد چربی کو کم کر دیتا ہے ۔ چکوترے میں پانی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے .  یہ وزن گھٹانے کے ساتھ ساتھ آپ کو  صحت مند بھی بناتا ہے .

شیئر: