Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان سینٹر کے تحت راشن پیکٹ تقسیم

ریاض .... کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے گزشتہ دنوں صنعاءشہر کی کمشنری نہم میں یمنی متاثرین میں راشن پیکٹ تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق نہم میں ایک ہزار راشن پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ جن میں 6ہزار افراد کیلئے راشن موجود ہے۔ سینٹر نے صنعاءاور اسکی دیگر کمشنریوں کے لئے 20ہزار سے زیادہ راشن پیکٹ مختص کئے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سینٹر نے حضر موت کمشنری کی ملحقہ آبادیوں میں کھجور کے ایک ہزار کارٹن تقسیم کئے۔ اس سے6ہزار سے زیادہ افراد مستفید ہونگے۔ سینٹر نے اس کمشنری کیلئے ایک ہزر ٹن کھجور مختص کررکھی ہے۔ اسی طرح الحدیدة کمشنری کے قرب و جوار میں واقع دیہی علاقوں میں 1700سے زیادہ راشن پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ منصوبے کے مطابق سینٹر نے یہاں کی آبادی کیلئے 22ہزار سے زیادہ راشن پیکٹ مختص کئے ہیں۔

شیئر: