لکھنؤ .... یہاں وزیراعلیٰ یوگی نے اپنی رہائش پانچ کالی داس مارگ پر مانسرور (چین) کی یاترا پر جانے والے عقیدت مندون کو فی کس ایک لاکھ روپے کی مالی امداد پیش کی۔ مانسرور یاتریوں کی تعداد اس سال568بتائی جاتی ہے۔ ایک طرف بی جے پی نے حج سبسڈی ختم کرانے کے بعد مسلمانوں سے یہ چبھتا ہوا سوال کیا تھا کہ کیا وہ خیرات اور چندے کی رقم سے حج پر جانا چاہتے ہیں؟ آج اسی پارٹی کے وزیراعلیٰ نے مانسرور یاتریون کو ایک ایک لاکھ روپے کی امداد پیش کی۔ واضح ہو کہ حج سبسڈی ختم کرنے کے بعد مرکزی حکومت نے وعدہ کیا تھا حاجیوںکے لیے سستی ائیرلائنس کا بندوبست کیا جائے گا جس سے ان پر کرائے کا زیادہ بار نہ پڑے لیکن رمضان المبارک قریب آگیا ہے اور آج تک مرکزی حج کمیٹی نے کسی بھی ایئر لائنس سے ٹنڈر طلب نہیںکیا ۔