Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

  کوئٹہ... آپریشن رد الفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ اور کابو کے علاقوں میں کالعدم بی ایل اے کے خلاف کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا اور2زخمی ہوگئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوا۔آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بیناد پر بی ایل اے کے خلاف کابو اور مستونگ کے علاقوں میں آپریشن کیا۔ دریں اثناء شمالی وزیرستان کے علاقے شراراہ الگاد میں بھی خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد اسلحے میں سب مشین گن، راکٹ لانچر، مارٹر، ایل ایم جی، رائفلز، پستول، گرینیڈز ، بارود اور مختلف آلات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکہ،2اہلکار جاں بحق
 

شیئر: