Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: انگلینڈ پہلے ٹیسٹ کا بدلہ لینے کیلئے پرعزم

 
کرائسٹ چرچ: انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں307رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 278رنز بنا سکی۔دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 3وکٹوں پر 202رنز بنا کر 231رنز کی برتری حاصل کر لی۔ 290پر 8کھلاڑیوں کے آوٹ پر جب انگلینڈ نے پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اس کے آخری 2 کھلاڑی مجموعی اسکور کو307رنز تک ہی پہنچا سکے۔پہلے ٹیسٹ کی طرح اس میچ میں بھی ٹم ساوتھی اورٹرینٹ بولٹ کامیاب بولر رہے، انہوں نے بالترتیب 6اور4وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈکی پہلی اننگزمیں وکٹ کیپر جونی بیئر اسٹو نے بیٹنگ لائن کو تباہی سے بچاتے ہوئے 101رنز کی شاندار سنچری اننگز کھیلی تھی جبکہ کیوی ٹیم کے وکٹ کیپر بریڈلے واٹلنگ نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 85رنز بنائے اور ٹیم کو مناسب اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلش بولر زنے بھی عمدہ اور نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرکے میزبان ٹیم کو مشکلات سے دوچاررکھا۔پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کا آغاز بالکل اچھا نہ تھاجب 36رنز پراسکے 5 کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے تاہم کپتان کین ولیمسن، بولر کولن ڈی گرینڈ ہوم اور وکٹ کیپر واٹلنگ نے انگلش بولرز کو مزید تباہی سے روکتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن قدرے بہتر بنائی۔ ۔ ٹیم لیتھم اور ہینری نکولز صفر جبکہ جیت راول اور روس ٹیلر بالترتیب2اور5رنز بنا سکے تھے۔ واٹلنگ کا ساتھ دیتے ہوئے کولن گرینڈ ہوم نے72رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ٹم ساوتھی نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 50رنز بنائے۔ انگلش بولرز کی طرح نیوزی لینڈ کے بھی 2ہی بولرز نے انگلینڈ ٹیم کو پویلین پہنچایا جس میں اسٹیورٹ براڈ نے 6اور جیمس اینڈرسن نے 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 278رنز پر سمیٹ دی۔دوسری اننگز میں انگلش اوپنر مارک اسٹونمین نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 60رنز بنائے جبکہ ان کا ساتھ دیتے ہوئے جیمس ونچ نے بھی 10چوکوں کی مددسے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76رنز کی اننگز کھیلی۔تیسرے دن کے اختتام پر کپتان جوئے روٹ 30رنز بنا کرڈیوڈ ملان کے 19رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔دوسری اننگز میں بھی اب تک وکٹ لینے والے بولرزٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساوتھی ہیں، انہوں نے بالترتیب 2اور ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

شیئر: