موٹورولا موٹو جی 6 پلے کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں
موٹورولا کمپنی جی 6 اور جی 6 پلے اسمارٹ فون بنانے میں مصروف ہے۔ کمپنی نے جی 6 اسمارٹ فون کی تفصیلات پہلے جاری کر دی تھیں اور اب جی 6 پلے کی مکمل تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ اس اسمارٹ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 430 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اسمارٹ فون کی قیمت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔