ویوو وائے 71 اسمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آگئیں
ویوو کمپنی کے مڈ رینج اسمارٹ فونز میں ایک اور فون کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ چینی ویب سائٹ کی جانب سے ویوو وائے 71 اسمارٹ فون کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ڈسپلے ، میٹل باڈی ، اسنیپ ڈریگن 425 پروسیسر ،اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہو گا۔ فون کی بیٹری 3285 ملی ایمپئیر آورز ہونے کا امکان ہے۔ ہیڈ فون جیک کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ فون کو ممکنہ طور پر 5 اپریل کو متعارف کرایا جائے گا اور اس کی قیمت 175 ڈالر تک ہو گی۔