سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟
’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، اضم، بنی یزید اور یلملم میں ہلکی بارش کی توقع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے آج جمعرات کو مختلف شہروں میں کہیں گرد وغبار، کہیں تیز ہوا اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ رہط، مدرکہ، ہدی الشام، الکامل، طائف، اضم، بنی یزید، میسان اور یلملم میں شام 8 بجے تک ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔
’جبکہ الخرمہ، المویہ ، تربہ اور رنیہ میں تیز ہوا اور مطلع گرد آلود رہے گا‘۔
مدینہ منورہ کے حوالے سے محکمے نے بتایا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ العیص میں 49 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک ہوا چلنے کا امکان ہے جبکہ بدراور وادی الفرع میں مطلع غبار آلود رہے گا‘۔
محکمے نے حفر الباطن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گرد و غبار کا طوفان ہوگا جس سے حد نگاہ معدوم ہوجائے گی‘۔
’اسی سے ملتی جلتی مگر ہم شدت کے ساتھ کیفیت مشرقی ریجن کے شہروں دمام، الخبر، القطیف، جبیل، بقیق اور دیگر میں ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جنوبی علاقوں جازان، الباحہ اور عسیر میں مطلع ابر آلود ہوگا جہاں گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔