Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’بھارت بند ‘‘کے پیش نظر پنجاب میں سی بی ایس ای کا امتحان ملتوی

نئی دہلی۔۔۔۔بھارت بند کے پیش نظر پنجاب میں 2اپریل کوہونیوالے مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ کے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان ملتوی کردیئے گئے۔ سی بی ایس ای کی ترجمان رما شرما نے بتایا کہ پنجاب کے اسکول کے تعلیمی شعبے کے ڈائریکٹر جنرل نے امن و قانون کے پیش نظر آج ہونیوالے سی بی ایس ای امتحانات ملتوی کئے جانے کی درخواست کی۔ اس پراِن امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ چنڈی گڑھ اور ملک کے دیگر علاقوں میں امتحانات پروگرام اور ٹائم ٹیبل کے مطابق ہونگے۔
مزیدپڑھیں:- - - -جہیز نہیں تو تم بھی نہیں

شیئر: