Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل شرمانے 37 بہاریں دیکھ لیں

ہندوستان کے معروف کامیڈین اور بالی وڈ اداکار کپل شرمانے 37 بہاریں دیکھ لیں۔ کپل شرما2 اپریل کو امرتسر پنجاب میں پیدا ہوئے تھے۔2007ءمیں انڈین لافٹر چیلنج سے کامیڈی کا آغاز کیا ۔انہوں نے کئی ٹی وی پروگراموں میں بطور کامیڈین اداکاری کی ۔ٹی وی پروگراموں سے شہرت حاصل کرنےوالے کپل نے 3بالی وڈ فلموں میں بطور ہیرو کام کیا ۔حال ہی میں ان کی فلم فرنگی ریلیز ہوئی تھی ۔کپل ان دنوں فیملی ٹائم ود کپل'نامی ٹی وی شو کی میزبانی کررہے ہیں۔ کپل شرما کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ وہ ہندوستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانےوالی سلیبریٹی مانے جاتے ہیں۔
 

شیئر: