”نمستے انگلینڈ“ کے پنجابی شیڈول کی عکسبندی مکمل
بالی وڈ اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا نے فلم ”نمستے انگلینڈ“ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل کر لی۔ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا ان دنوں اپنی نئی فلم ”نمستے انگلینڈ“ پر کام کر رہے ہیں۔ دونوں فنکارفلم کے پہلے پنجابی شیڈول کی عکسبندی مکمل کر کے ممبئی واپس آگئے ہےں۔ فلم کے ہدایتکار ویپل امروطلال شاہ ہیں۔ فلم 2007ءمیں بننے والی ”نمستے لندن“ کا سیکوئل فلم ہے۔ یہ فلم دسمبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔