موغادیشو..... امریکی فوج نے افریقی ملک صومالیہ میں ایک فضائی کارروائی کے دوران الشباب گروپ کے 5شدت پسند ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افریقہ میں امریکی فوج(افریکا) کے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ وسطی صومالیہ میں البور شہر میں کیاگیا جو دارالحکومت موغادیشو کے قریب واقع ہے۔صومالیہ میں کئے جانےوالے زیادہ ترفضائی حملے اس خطے میں کئے جاتے ہیں۔بیان کے مطابق امریکی فوج نے الشباب کے جنگجوﺅں کو لے جانےوالی ایک گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا۔