ریاض .... آبی حیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر علی الشیخی نے کہا ہے کہ فشنگ کے شعبے میں جلد سعودائزیشن کی جائیگی ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فشنگ سیکٹر میں سعودائزیشن سے 17 ہزار کے قریب مقامی افراد کو روزگار ملے گا ۔ الشیخی نے مزید بتایا کہ مذکورہ شعبے میں سعودائزیشن کےلئے ساحلی شہروں میں رہنے والوں کو روزگار ملے گا. اس وقت مملکت میں 17 ہزار غیر ملکی مچھیرے اس شعبے سے منسلک ہیں جبکہ سعودیوں کی تعداد 10فیصد سے زائد نہیں ۔