مرحوم پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 53ویں سالگرہ پر ان کے مداحوں نے ٹویٹر پر خصوصی ہیش ٹیگ لانچ کیا ۔ گوگل کی جانب سے بھی انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی ڈوڈل جاری کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ گوگل کا پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کو ان کی 53 ویں سالگرہ پر ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین پیش کرنے کا شکریہ۔
حکومت پاکستان نے گلوکارہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مختصر ویڈیو شئیر کی اور ٹویٹ کیا کہ نازیہ حسن کی آواز کا جادو انکے سننے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں اور اس آواز کی گونج آج بھی سنائی دیتی ہے۔
عائشہ احد ملک نے کہا کہ نازیہ حسن کی خوبصورت آواز اور پرترنم موسیقی صدیوں زندہ رہے گی۔
جواد حسین نے ٹویٹ کیا کہ سالگرہ مبارک نازیہ حسن۔ کاش آج آپ زندہ ہوتیں۔ اللہ آپ کو جنت میں جگہ دے۔
افتخار صوفی نے ٹویٹ کیا کہ نازیہ حسن فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستان کی کم عمر ترین گلوکارہ تھیں۔
عبدالرزاق خان نے ٹویٹ کیا کہ آج پاکستان کی خوبصورت ترین اور باصلاحیت اداکارہ نازیہ حسن کی 53 ویں سالگرہ ہے۔ افسوس انہوں نے اپنی زندگی میں بہت کم بہاریں دیکھیں ۔ اللہ انہیں جنت میں جگہ دے۔
مہوش نے ٹویٹ کیا کہ نازیہ حسن ہمارے دلوں کی ملکہ تھیں ، ہیں اور رہیں گی۔