چیمپئنز فٹبال لیگ، بارسلونا سیمی فائنل میں پہنچ گئی
بارسلونا:چیمپئنز فٹبال لیگ کے پہلے کوارٹر فائنل لیگ میں لیونل میسی کی ٹیم بارسلونا نے روما کو 1-4 سے شکست دیدی ہے۔ چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کا پہلا لیگ بارسلونا اور روما کی ٹیموںکے مابین کھیلا گیا۔ بارسلونا نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا گول 38 ویں منٹ میں کیا۔اس کے بعد انہوں نے 55 اور پھر 59 ویں منٹ میںلگاتار2 گول داغ کر مخالف ٹیم کو میچ میں گرفت حاصل کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دیںاور ا ن کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ روما کلب نے کچھ آخری لمحات میں قدرے تیز کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 ویں منٹ میں پہلی بار گیند کو جال میں پہنچایا اور ایک گول اپنے نام کیا۔ بارسلونا نے 87ویں منٹ میں چوتھی بار حریف گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کیا۔ روما کو 1-4کے ا سکور سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ۔