کوپا ڈیل رے فٹبال ، بارسلونا نے اسپانیول کو ہرا دیا
بارسلونا:ا سپین میں کوپا ڈیل رے فٹبال چیمپیئن شپ کے میچ میں ارجنٹائنی اسٹار میسی کی ٹیم بارسلونا نے اسپانیول کو0-2 سے ہرا دیا ہے۔ کوپا ڈیل رے کپ کے میچ میں بارسلونا نے اسپانیول کیخلاف پہلا گول نویں منٹ میں داغ دیا۔لوئس سواریز نے گیند کو جال میں پہنچایا۔ سپر ا سٹار لیونل میسی نے بھی اپنا جادو دکھایا۔ 25 ویں منٹ میں حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر شاندار حملہ کر کے اپنی ٹیم کی برتری0-2 کر دی۔ ٹیم بارسلونا نے دو گول کی برتری کے بعد بھی جارحانہ کھیل جاری رکھا اور مخالف گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم انہیں مزید کامیابی نہ ملی۔