Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#آفریدی_کشمیر_کے_ساتھ

شاہد آفریدی کے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ٹویٹ کرنے پر جہاں بھارتی صارفین آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں وہیں پاکستانی صارفین آفریدی کی کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر بہت خوش نظر آرہے ہیں اور ٹویٹر پر آفریدی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے نظر آرہے ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا : شاہد آفریدی ہمارے ملک کا فخر اور آواز ہیں۔
فاطمہ حسن نے ٹویٹ کیا : ہندوستان شاہدآفریدی کے کشمیر اور انسانی حقوق کے حق میں آواز اٹھانے کو برداشت نہیں کر پا رہا۔ اس معاملے میں ہم سب آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
محمد منشا ڈار نے ٹویٹ کیا : آفریدی کی کشمیر کے بارے میں ٹویٹ صرف ایک ٹویٹ نہیں تھی بلکہ ایک چھکا تھا جس نے بارڈر کراس کر لیا ہے۔
عثمان رضا نے کہا : پیارے ہندوستانیوں آپ ہمارے ایک اسپینر کی ٹویٹ نہیں برداشت کر سکے ٬ سوچیں اگر ہمارے تمام فاسٹ بولر اٹیک کردیں تو آپ کے بیٹسمن اور پچ کا کیا حال ہوگا؟
طہ منیب نے ٹویٹ کیا : ہندوستان کو کشمیر کو چھوڑنا ہی ہوگا ، اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے۔ یہ صرف شاہدآفریدی کی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی آواز ہے۔
شہباز راجپوت نے ٹویٹ کیا : کشمیری تاعمر پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے اور اسی جھنڈے میں لپٹ کر دفن ہوں گے کیونکہ کشمیری پاکستان کا ہی حصہ ہیں۔
رانا قمر نے ٹویٹ کیا : آفریدی آگ لگاتے جاؤ جہاں بھی ہو ، چاہے گراؤنڈ میں ہو یا ٹوئٹر پر۔
ثمر فاطمہ نے کہا : آفریدی لالہ پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔
شمع نورین نے کہا : ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ اقوام متحدہ کشمیر کے لیے کچھ نہیں کرے گی ، لیکن حافظ سعید ، شاہد آفریدی اور ہر پاکستانی کشمیر کی آزادی کے لئے کھڑا ہوگا۔
 

شیئر: