Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم خان پر ملک سے غداری کا مقدمہ خارج

بدایوں ۔۔۔۔ سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان پر ملک سے غداری کے مقدمے کو بدایوں کی عدالت نے خارج کردیاجبکہ مدعی نے مقامی عدالت کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کی بات کہی ۔ ایس پی جنرل سیکریٹری کے خلاف ملک سے غداری کے معاملے کو جوڈیشل مجسٹریٹ امرجی سنگھ نے خارج کردیا ۔ مقدمے کے مدعی بجرنگ دل کے لیڈر اجول گپتا کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرینگے۔ واضح ہو کہ 21دسمبر 2010ء کو اعظم خان کی جانب سے کشمیر سے متعلق دیئے گئے بیان کو ملک سے غداری قراردیکر22دسمبر کو بجرنگ دل کے رہنما اجول گپتا نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس پر سی جی ایم پون پرتاپ سنگھ نے اعظم خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا حکم جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -بھوکی خاتون کوپولیس اہلکارنے کھانا کھلا کر دل جیت لیا

شیئر: