Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد رفیق کے خلاف نیب تحقیقات کا دائرہ وسیع

لاہور... نیب نے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر تے ہوئے بینک اکاونٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب کرلیں۔نیب نے بینک اکاونٹس کی تفصیلات کے اسٹیٹ بینک کو مراسلہ بھجوایا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ماتحت پنجاب کے تمام بینکس میں خواجہ برادران کے اکاونٹس اور ٹرانزیکشن کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ 1985 سے لے کر اب تک خواجہ برادرن کے اکاونٹس میں 5 لاکھ سے زائد ہونے والی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ دریں اثناءوفاقی وزیر سعد رفیق نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ نیب کا اصل کام تفتیش ہے یا تشہیر ؟ یہ دنیا کی انوکھی تفتیش ہے جس میں مراسلہ بعد میں ملتا ہے اور خبر پہلے جاری ہوتی ہے۔ کچھ ثابت نہ ہوا تو میڈیا ٹرائل کا ذمہ دار کون ہو گا ؟ ہمیں رسوا کروانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ایک دوسرے کی تضحیک سب کو لے ڈوبے گی ، ملکی سالمیت باہمی اتحاد اور آئین کی حکمرانی سے مشروط ہے۔
مزید پڑھیں:امیر مقام کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات

شیئر: