چینی سینما میں ہندی میڈیم
بالی وڈ فلم ' ہندی میڈیم ' چین کے سینما میں بھی ریلیز کردی گئی۔ ہندوستانی اداکار عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی فلم سے امید کی جارہی ہے دیگر بالی وڈ فلموں کی طرح یہ فلم بھی چین میں بہترین بزنس کر سکے گی۔ واضح رہے کہ سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان اور عامر خان کی فلم سیکرٹ سپراسٹار کے بعد 'ہندی میڈیم ' تیسری بالی وڈ فلم ہے جسے رواں برس چین میں ریلیز کیاگیاہے۔